انجمن تحفظ حقوق انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا اعلان

انجمن تحفظ حقوق انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی)روز نامہ پاکستان میں گفتگو کے بعدپنجاب سمال انڈسٹریز اسٹیٹ ٹو سندر رائیونڈ روڈ کے مالکان نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے ایسوسی یشن بنانے کا اعلان کردیا جس کانام انجمن تحفظ حقوق انڈسٹریل اسٹیٹ سندر رکھا گیا ہے جس کے پہلے صدر کے لئے پاکستان فورم میں ہی ووٹننگ کروائی گئی جس میں حامد علی شیخ کو بلا مقابلہ پہلا صدر منتخب کر لیا گیا ان کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہ آیا اس موقع پر نو منتخب صدر حامد علی شیخ نے اعلان کیا کہ وہ جلد مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر انڈسٹری شیخ علاؤ الدین ‘ ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن اور وزیراعلی سے بھی ملاقات کریں گے ۔