کرپشن کیخلاف کارروائی برسر اقتدارآنے کی کوشش نہیں،محمد بن سلمان

کرپشن کیخلاف کارروائی برسر اقتدارآنے کی کوشش نہیں،محمد بن سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے بدعنوانی کیخلاف کارروائی حصول تخت کی کوشش نہیں، 95 فیصد ملزمان رقوم کی واپسی پر آمادہ ہیں جبکہ 4 فیصد گرفتار شہزادے عدالت میں جانا چاہتے ہیں۔محمد بن سلمان نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا 80 کے عشرہ سے سعودی عرب کو کرپشن نے جکڑا ہوا ہے، ایک اندازہ کے مطابق سعودی حکومت کے اخراجات کا 10 فیصد حصہ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے اور اس میں اوپر سے لے کر نیچے تک تمام افراد ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ادارے دو سال تک تحقیقات کرتے رہے جس کے بعد سے 200 افراد کے نام سامنے آئے جن سے اس وقت پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔ محمد بن سلمان کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں ایک کھرب ڈالر بازیاب ہونے کی امید ہے۔ سعودی عرب داخلی طور پر جو اقدامات کر رہا ہے ان کا مقصد اپنی طاقت اور معیشت میں بہتری لانا ہے ۔
محمد بن سلمان