کوئٹہ ، احتجاجی مظاہرہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد ختم

کوئٹہ ، احتجاجی مظاہرہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد ختم

کوئٹہ (این این آئی )کوئٹہ کے عبدالستار ایدھی چوک پر تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام چھ گھنٹے سے جاری احتجاجی مظاہرہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد ختم کردیا گیا ، اسلام آباد دھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں نے کوئٹہ میں زرغون روڈ کے ایدھی چو ک پر دوپہر ایک بجے دھرنا دیا ،دھرنے کی وجہ سے زرغون روڈ،پرنس روڈ او ر ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا ، جس کی وجہ سے شہریوں کومشکلا ت کا سا منا کرنا پڑا ،ڈپٹی کمشنر فرخ عتیق اور ایس ایس پی نصیب اللہ نے دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کئے ،ضلعی انتطامیہ سے مذاکرت کے بعد دھرنے کے شرکانے دھرنا ختم کردیا ،جس کے بعد زرغون روڈ پر ٹریفک بحال ہوگئی ۔

کوئٹہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر