علامہ خادم حسین رضوی کی ماسک اور کالی عینک لگائے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

علامہ خادم حسین رضوی کی ماسک اور کالی عینک لگائے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آبا د( آن لائن) فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے انتظامیہ کے آپریشن کے بعد علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر علماء کرام کی تازہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے آپریشن میں آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد بے ہوش ہوگئے۔سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر علماء4 کرام آنسو گیس کے اثرات سے بچنے کیلئے منہ پر ماسک اور آنکھوں پر عینک لگائے بیٹھے ہیں۔علامہ خادم حسین رضوی کچھ دیر کے وقفے کے بعد ماسک ہٹا کر لا ؤڈ سپیکر کے ذریعے تقریر کر کے دھرنے کے شرکاء کی حوصلہ افزائی اور انہیں واپس بلانے کے لئے کال دیتے رہے

علامہ خادم حسین رضوی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر