نواز شریف پاکستانی قوم کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں،بشیر مغل

نواز شریف پاکستانی قوم کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں،بشیر مغل

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن ضلع مظفرآباد کے نائب صدر حاجی محمد بشیر مغل نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستانی قوم کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں،پارلیمنٹ میں پی پی کی جانب سے لائی گئی قانون سازی کے لیے قرارداد پاکستان کے عوام نے مسترد کر دی ،میاں محمد نواز شریف پاکستان قوم کے لیڈر تھے ،ہیں اور رہیں گے ،پی پی پی والے بھی غیر جمہوری راستوں پر چل رہے ہیں ،میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان تمام مقدمات کا سامناکریں گے،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر میاں نواز شریف کو بلیک میل کیا جا رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت فاٹا،آزاد کشمیر اور گلگت بلستان کی عوام کے محبوب ترین قائد میاں محمد نواز شریف ہیں ،میاں محمد نواز شریف عوامی لیڈر ہیں اب عوام ہی فیصلہ کریں گے آمدہ انتخابات میں کے وہ کس کے ساتھ ہیں ،پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کی عوام کے لیے جو فنڈز دیے ہیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،کشمیری قوم میاں محمد نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے ،مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف جلد مظفرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر