راولپنڈی،ماڈل عدالتوں نے گزشتہ روز13کیسوں کے فیصلے سنادیے

راولپنڈی،ماڈل عدالتوں نے گزشتہ روز13کیسوں کے فیصلے سنادیے

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی کی ماڈل عدالتوں نے گزشتہ روز قتل سمیت مزید 13فوجداری اور دیوانی کیسوں کے فیصلے سنادئیے جن میں 1 ملزم کو سزائے موت اور دیگر کو ڈیڈھ سال قید اور11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔ فوجداری کیسوں میں2گواہان کے بیان ریکارڈ کئے گئے ۔ اسی طرح سول ایپلٹ کورٹس نے3 سول اپیلوں کے فیصلے سنائے جبکہ سول عدالتوں نے 7 سول کیسوں کے فیصلے سنادئیے اور19گواہان کے بیان ریکارڈ کئے گئے ای کورٹ نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے 20 حوالاتیوں کی حاضری ڈالی۔فوجداری کیسوں میں 1 مجرم کو موت کی سزا سنا ئی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر