بلاول بھٹو نے بینظیر کے مشن کو زندہ کردیا ہے،چوہدری اسلم

بلاول بھٹو نے بینظیر کے مشن کو زندہ کردیا ہے،چوہدری اسلم

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد اسلم ،چوہدری اشرف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو ایک بار پھر زند ہ کر دیا ہے ۔پرانے اور نظریاتی جانی و مالی قربانیاں دینے والے کارکنان کے فہرستیں طلب کر کے پارٹی کارکنوں کے اندر ایک نیا جوش و لولہ پید کر دیاہے ۔ہم سمیت لیاقت بشیر فاروقی جیسے جاں نثار جیالے کو بھی ایک بار پھر قربانیوں کاثمر ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے ۔جس نے شہید جمہوریت کی تصویر کی بے حرمتی کو برداشت نہ کرتے ہوئے وقت کے حکمرانوں کے حواریوں سے بے پناہ تشدد کا نشانہ بنے اور اف تک نہ کی ۔لیاقت بشیر فاروقی اپنے قائد کے استقبال کیلئے سنگل ڈرائیو پہ کراچی گئے اور انوکھے انداز میں انکا استقبال کیا مگر آج کمپسری کا شکار ہو کر گوشہ نشین ہو چکے ہیں ۔مصری خان،چچا مہر بخش ،ڈاکٹرقدیر مرحوم کا خاندان کا خاندان کو نظر انداز نہ کیا جائے اور انہیں جماعت کے اندر باوقار مقام دیا جائے ۔کرامت کاظمی ،خواجہ نذیر ودیگر کی قربانیاں بھی یادرکھی جائیں اور انہیں فراموش کرنے کی پالیسیوں کو ختم کیا جائے ۔ڈویژن مظفرآباد سے لیاقت بشیر فاروقی المروف ایل بی فاروقی کا کردار موجودہ جیالوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر