علماء کرام پر لاٹھی چارج ریاستی دہشتگردی ہے،دین محمد شاد

علماء کرام پر لاٹھی چارج ریاستی دہشتگردی ہے،دین محمد شاد

مظفرآباد(بیورورپورٹ) فیض آباد علماء کرام ، مظاہرین پر لاٹھی چارج بدترین ریاستی دہشتگردی ہے ۔ حکمران سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔ لاٹھی چارج و تشدد سے احتجاج والے مظاہرین کو روکا نہیں جاسکتا۔ احتجاج ریاستی شہریوں کا بنیادی حق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیشنل لیبر کونسل آزاد کشمیر وسابق امیدوار اسمبلی چوہدری دین محمد شاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہتے شہریوں کیخلاف طاقت کا بے جا استعمال قابل مذمت فعل ہے ۔ سپریم کورٹ نے بندے مارنے کا حکم دیا۔ ہلاکتوں پر انتہائی دکھ و افسوس ہوا ہے ۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے ۔ حکومت کے غلط فیصلے پر دکھ پہنچا ۔ جنرل مشرف کے آمرانہ دور حکومت اور جمہوریت میں فرق نہیں رہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر