سینکڑوں ملازمین کا چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان

سینکڑوں ملازمین کا چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )سی ڈی اے ریفرنڈم 2017سی ڈ ی اے مزدور یونین کی انتخابی مہم اپنے جوبن پرپہنچتے ہوئے کامیابی کی منازل تیزی سے طے کر رہی ہے اسی سلسلے میں سی ڈ ی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام انتخابی جلسہ منعقدہو ا اور قائدین مزدور یونین نے ہزاروں محنت کشوں کے ہمراہ چیئرمین کمپلیکس کا دورہ کیا ا س موقع پر محنت کشوں نے اپنے قائدین پر منوں پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کر کے سی ڈی اے کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، ملازمین نے قائدین کو اپنے کاندھوں پر بیٹھا کر فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے پورے چیئرمین کمپلیکس کا دورہ کروایا ،اس موقع پرقائدین نے چیئرمین کمپلیکس آفس میں کام کرنے والے ملازمین سے بالمشافہ ملاقات کی اور ملازمین نے مزدور یونین کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا،سی ڈی اے مزدور یونین کے دیگر انتخابی جلسےG-6 سرائیکی ڈیرے وال گروپ اور بری امام ہاؤس میں منعقد ہوئے جس میں سرائیکی ڈیرے وال گروپ کے عارف تنویر اور جمیل کی قیادت میں یونس خان ،جمشید کھوکھر،عامر ،محمد نعیم ،عابد علی خان ،شیخ گوہر اسلام ،مجاہد اسلام ،محمد عظمت شاہ ،عطا اللہ،خورشید خان ،ارشاد بلوچ ،محمد وارث ،شیخ محمد علی ،حاجی عبدالستاراور انکے دیگر ساتھیوں نے مزدور یونین کی حمایت کا اعلان کیا، بری امام ہاوس جلسے میں مسلم کالونی اور گرد و نواح میں رہنے والے سی ڈی اے ملازمین نے راجہ ندیم کی قیادت میں چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ،چیئرمین آفس کے دورے اور انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے قائدین مزدور یونین نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کی جنگ ہمیشہ مزدور یونین نے لڑی جبکہ محنت کشوں کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن اور پلاٹ رکوانے والے سینی ٹیشن کی نجکاری پر خاموش تماشائی بنے رہے،ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ ڈی جی آفس اولڈ نیول کمپلیکس کے جلسے میں ہزاروں محنت کشوں کی موجودگی اورچیئرمین کمپلیکس میں ملازمین کا ٹھاٹھے مارتا سمندراس بات کا ثبوت ہے کہ سی ڈی اے ملازمین نے چوتھی مرتبہ بھی اپنا فیصلہ سی ڈی اے مزدور یونین کے حق میں دے دیا ہے او روہ سازشی عناصر جو انتظامیہ کی گود میں بیٹھ کرریفرنڈم جیتنے کے خواہشمند تھے انکے خواب آج چکناچور ہو گئے ہیں ،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ انفورسمنٹ ملازمین کی ڈبل تنخواہ کا مطالبہ اور سیکورٹی گارڈ کا سکیل نمبر09کرنے سمیت سپروائزر اور سب انسپکٹر کے سکیل کو بھی اپ گریڈ کروائیں گے ،چھٹی والے دن انفورسمنٹ سٹاف کو ڈیوٹی سرانجام دینے پر معقول معاوضہ دیا جائے گا اور زخمی ہونے کی صور ت میں انفورسمنٹ اہلکار کو ویلفیئر فنڈ سے 50,000روپے نقد امداد دی جائے گی ،انھوں نے کہا کہ بری امام کے علاقے میں ہم نے سی ڈی اے ڈسپنسری کے قیام کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور انشاء اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ترجیح بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کریں گے ،ہم اپنے نئے منشور کے مطابق دس سال سروس مکمل کرنے والے ہرملازم کو پالیسی کے مطابق پلاٹ کی الاٹمنٹ اور پانچ سال سروس کے بعد ہر ملازم کو اگلے سکیل میں پروموٹ کروائیں گے تاکہ آئندہ کوئی نوسرباز ٹولہ ملازمین کے پلاٹوں اور انکے سکیلوں کی اپ گریڈیشن پر نہ سیاست کر سکے اور نہ رکاوٹ پیدا کر سکے ،بری امام ہاؤس جلسے میں چوہدری محمد شفیع ،مسلم لیگی رہنماء راجہ غلام عباس ،راجہ نصیر،راجہ ندیم ،انفورسمنٹ جلسے اور چیئرمین کمپلیکس کے دورے کے موقع پر قائدین مزدور یونین اورنگزیب خان ،راجہ شاکر زمان کیانی ،صوفی محمود علی ،حاجی مشتاق احمد شاہد ،اسد محمود ،سرفراز ملک ،شاہد خان ،فخر شاہ ،احمد علی شیرازی ،شاہد گجر ،راجہ عاصم ،راجہ رئیس ،محمدریاض ڈوگر ،چوہدری ارشد ،راجہ غلام مرتضیٰ ،سید نواز شاہ ،ملک اختر،ملک محمود ،اصغرمغل ،سردار آصف ،سجادحسین ،عبدالقیوم ،ناصر ٹمن ،چوہدری شہزاد،راجہ نسیم ،قیصرامین ،ناصر پرویز ،عاطف حسین ،چوہدری ظفر ،عباس خان ،عزت خان ،سردا رشوکت ،زاہد بھٹی ،طارق آفریدی ،عارف خان ،عرفان خان ،بابر رشید ،بابر اعوان ،وار ث دلیپ ،سلیم بھٹی ،وارث بھٹی ،لالہ فرمان ،سردار نسیم ،چوہدری منیر ،چوہدری خالد گجر ،مہر حنیف ،بابرجدون ،ملک لطیف ،فاروق کیانی ،خالد محمود ،عابد علوی ،مہر افتخار سیال ،قادر بلوچ،عمر جھبانہ ،اے ڈی سیالوی ،صلاح الدین ،ملک رزاق ،حق نواز عباسی ،سید ابصار شاہ ،علی عمران ڈار،ملک خلیل اعوان ،قاری شیر محمد سیالوی ،ملک عمران ،فیصل کھوکھر ،نعمان کیانی ،راجہ رفیق آف بنی گالہ ،ایاز عباسی ،شاہد ریاض عباسی ،حامد عباسی ،چوہدری الفت ،قاضی جاوید ،ارشادگجر،جاوید جٹ ،پرنس راحت کیانی،ارشاد شاہ ،چوہدری اعجاز،سائیں شفیق ،ملک اکمل شہزاد ،ناصر عباسی ،یوسف بٹ ،چوہدری قیصر گجر ،عبدالرحمان ،قیصر رحمان ،راجہ بشارت ،راجہ عاصم مسعود ،مسعود مغل ،خالد محمود ،تاج کیانی ،ظفر ستی ،عابدباجوہ ،آفتاب مغل ،سجاول خان ،ملک بلال ،ندیم ،جہانزیب ،امیر جان ،ذیشان حیدر ،محمد رضوان،ارشد فورمین ،گلفراز ،شاہد عارف ،ملک یاسر ،سید اسماعیل شاہ ، سید سرفراز حسین ،راجہ شعبان ،شیخ جاوید ،راجہ اشفاق ،عامر شاہ گیلانی و دیگر عہدیداران اور ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ۔