راولپنڈی،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں18ملزمان گرفتار

راولپنڈی،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں18ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ،پتنگ بازاور آتش بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1725گرام چرس10لیٹر کھلی شراب،10پستول 30بور معہ 29روند، 01کلاشنکوف معہ05روند، 10انار،10ہوائیاں چلیدہ،300پتنگیں ،03ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے ہمایوں سے 120گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے صدام بٹ سے 525گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے یاسر نوید سے 1080گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے غلام سبحانی سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ بنی پولیس نے کامران رشید سے 01پستول 30بور معہ03روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے محمد کامران سے 01پستول 30بور معہ03روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے زوہیب علی سے 01پستول 30بور معہ04روند،تھانہ مورگاہ پولیس نے مولید ظفر سے01پستول 30بور معہ03روند،مشاہد کبیر سے 01پستول 30بور معہ02روند، شفاعت اللہ سے 01پستول 30بور معہ02روند،ناصر مشتاق سے 01پستول 30بور معہ04روند،تھانہ مندرہ پولیس نے ناصر جاوید سے 01پستول 30بور معہ04روند،اویس علی سے 01پستول 30بور معہ04روند،تھانہ چونترہ پولیس نے محسن جمیل سے 01پستول 30بور، تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد ریاض سے 01کلاشنکوف معہ05روند، تھانہ نصیر آباد پولیس نے راجہ احمد اور محمد علی سے 10انار ، 10ہوائیاں چلیدہ ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عمران جاوید سے 300پتنگیں اور03ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر