جے یو آئی کی مرکزی قیادت سے بہتر مراسم ہے‘ فضل شکور

جے یو آئی کی مرکزی قیادت سے بہتر مراسم ہے‘ فضل شکور

چارسدہ (بیورورپورٹ)ایم پی اے فضل شکور خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے مرکزی قیادت سے بہترین مراسم ہیں ۔ ضلعی تنظیم کے بیشتر الزامات غلط ہیں ۔ حلقے کے عوام کیلئے وزیر اعلی سمیت کسی سے بھی رابطہ کر نے میں کوئی خرج نہیں ۔ سیاسی مستقبل کا فیصلہ ساتھیوں کے مشاورت سے کرونگا۔ اس بات پر فخر ہے کہ لوگوں کو کرپشن کے الزام میں نکالا جاتا ہے مگر مجھے تنظیمی احکامات کے روگردانی پر پارٹی سے نکالا گیا ہے ۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر چارسدہ جرنلسٹس کے صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔پی کے 17چارسدہ سے جے یو آئی کے ٹکٹ پر منتخب ایم پی اے فضل شکور خان نے ضلعی تنظیم کی طرف سے ان کوپارٹی سے نکالنے کے حوالے سے کہا کہ ضلعی تنظیم کے بیشتر الزامات درست نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایم پی اے علاقے کے ترقی اور خوشخالی ان کی پہلی ترجیح ہے جس کیلئے وزیر اعلی سمیت کسی سے بھی ملنے میں خرج نہیں ۔وزیر اعلی نے پی کے 17کیلئے 50کروڑ کا خصوصی گرانٹ فراہم کیا جبکہ 1122کے دفاتر اگلے مہینے چارسدہ میں قائم کئے جائینگے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پرویز خٹک نے چارسدہ ہسپتال میں بھی ڈاکٹروں کی کمی پوری کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی قیادت سے ان کے بہترین مراسم ہے مگر ضلعی تنظیم کو میرے سرگرمیوں پر اعتراضات تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بات پر فخر ہے کہ لوگوں کو کرپشن کے الزامات پر نکالا جاتا ہے مگر مجھے تنظیمی ہدایت سے روگردانی پر پارٹی سے نکالا گیا ہے ۔اس حوالے سے وہ پارٹی کے کسی فورم پر اپیل نہیں کرینگے ۔ انہوں نے اپنی سیاسی مستقبل کے حوالے سے کہاکہ ساتھیوں کی مشاورت سے سیاسی لائحہ عمل طے کرینگے ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر