فضل شکور خان کے خلاف ضلعی کابینہ کی کاروائی احسن اقدام ہے ‘ جان محمد

فضل شکور خان کے خلاف ضلعی کابینہ کی کاروائی احسن اقدام ہے ‘ جان محمد

چارسدہ (بیورو رپورٹ)ایم پی اے فضل شکور خان کے خلاف ضلعی کابینہ کی کاروائی احسن اقدام ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام نے فضل شکور خان کو ٹکٹ دیکر ایم پی اے بنایا مگر منتخب ہو نے کے بعد موصوف نے علمائے کرام اور پارٹی تنظیم کو مذاق بنایا ۔ ایم پی اے فضل شکور خان پارٹی کارکنوں کی بجائے من پسند لوگوں کو ترجیح دیتے رہے ۔ جان محمد ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام یوسی میرہ پڑانگ کے امیر جان محمد خان ، جنرل سیکرٹری قاری محمد یوسف ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعمت اللہ اور دیگر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے فضل شکور خان کو پارٹی سے نکال کردینی حلقوں کے دل جیت لئے ہیں ۔ فضل شکور خان کو 2013میں جے یوآئی نے ٹکٹ دیکر ایم پی اے منتخب کرایا مگر بعد ازاں انہوں نے تنظیمی ہدایات کو نظر انداز کرنا شروع کیا اور پارٹی کارکنوں کی بجائے من پسند لوگوں کو ترجیح دی ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنوں نے چار سال تک فضل شکور خان کو بر داشت کیا مگر ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کو جاگیر داروں اور خوانین کی کوئی ضرورت نہیں ۔ جے یوآئی غریبوں کی پارٹی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر