فاٹا میں تھانہ کلچر سمیت انضمام کسی صورت قبول نہیں‘ عمائدین

فاٹا میں تھانہ کلچر سمیت انضمام کسی صورت قبول نہیں‘ عمائدین

جمرود( نمائندہ خصوصی)جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوکی خیل و ملاگوری ا قوام کے مشران و ملکان ، ملک عبدالغفار، نواب زادہ شاہ محمود، ملک اسماعیل ، ملک صلا ح الدین ، ملک منان ملاگوری ، ملک ضراب ، ملک پرویز اور دیگر نے کہا کہ ہم فاٹا اصلاحات کے حامی ہے ، ایف سی آر سے ظالمانہ شقوں کو ختم کیا جائے، فاٹا میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے،فاٹا میں ترقیاتی کام شروع کی جائے اور پھر قبائیلیوں سے فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے رائے لیکر اصلاحات لائی جائے۔ ملکان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ہم اپنی قبائیلیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے اور نہ ان کے لئے تیار ہیں ، پولیس سمیت تھانہ کچہری والا سسٹم ہرگز قبول نہیں کرینگے۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور ازاد کشمیر سے فاٹا کی آبادی زیادہ ہے اسلئے ہمارا بھی الگ صوبے یا کونسل کا حق بنتا ہے، ساری دنیا میں ریفرنڈم کے زریعے فیصلے کئے جاتے ہیں اسلئے فاٹا میں بھی عوام سے رائے لی جائے اگر قبائل کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ ہوا تو فاٹا میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قبائیلیوں نے پاکستان حاصل کرنے اور اس پاک مٹی کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانیاں پیش کی ہے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر