پشاورفٹبال لیگ آج سے قیوم سٹیڈیم میں شروع ہوگی

پشاورفٹبال لیگ آج سے قیوم سٹیڈیم میں شروع ہوگی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)پشاور فٹبال لیگ کی ٹرافی رونمائی کی تقریب گذشتہ روز پشاورقیوم سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے ۔فٹبال لیگ آج پیر27نومبر سے شروع ہوگی۔لیگ میں 10 ٹیمیں شرکت کرینگی جس میں سکاس قصہ خوانی دروش ،سرحدیونیورسٹی ننگیالی،آر ایم آئی حیات آباد تریالی ،اسلامیہ کالج ستوری، برین جیکوراز ،سٹی یونیورسٹی ایگلز،ڈی سی سرکارپشاور،ڈی سی چترال مارخور،خیبرکاروان ازماری، ٹاؤن ون اباسین یونیورسٹی شامل ہیں۔یوتھ گلیم کی پراجیکٹ برینگ بیک سپورٹس ان کے پی کے زیرسایہ پشاور فٹبال لیگ قیوم سپورٹس کمپلیکس میںآج پیر 27 نومبر سے شروع ہورہا ہے۔جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد سے صوبے اورشہر کا سافٹ امیچ دنیا بھر میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کیاجائیگا جس کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں انڈر 23 گیمز کا انعقاد اس مرتبہ مزید بہتر طریقے سے کیاجائیگاجس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو شامل کیاجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر