کرپٹ حکمرانوں نے قومی خزانہ بے دردی سے لوٹا:شکیل ایڈووکیٹ

کرپٹ حکمرانوں نے قومی خزانہ بے دردی سے لوٹا:شکیل ایڈووکیٹ

بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے )وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ سابقہ حکمرانوں نے صر ف اورصرف لوٹ مارکرکے ملک کاقومی خزانہ بے دردی کے ساتھ لوٹاگیا ہے پاکستان کے روشن مستقبل کاحل صرف اورصرف عمران خان کے پاس ہے کیونکہ عمران خان نہ دولت اورنہ شہرت کامحتاج ہے اگرملک میں حقیقی معنوں میں احتساب ہواتومسلم لیگ جے یوائی اورپیپلزپارٹی کے راہنماؤں کاجگہ جیل ہوگا ملک میں حقیقی احتساب کیلئے عمران خان میدان میں نکلے ہے ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزیونین کونسل خارمیں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخان وغیرہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدرالحاج ایوب خان نے اپنے ساتھیوں اورخاندان سمیت مستعفی ہوکر پاکستان تحریک ا نصاف میں شامل ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے تبدیلی کے نام پرووٹ لیاتھا اوراپنے تمام وعدے پورے کردئے انہوں نے کہاکہ اگرہم پرکسی نے ایک روپیہ کرپشن ثابت کردی توسیاست سے مستعفی ہوناتودرکنارسرکٹوانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی حسن اوروسائل سے مالا مال ملک ہے مگرحکمرانوں کے کرپشن کی وجہ سے یہاں کے عوام دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرملک پرصالح لوگوں کی حکمرانی آئی توباہرممالک سے لوگ یہاں مزدوری کرنے کیلے آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چندافراد کی عیاشیوں کی وجہ سے ملک کے زیادہ ترلوگ دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اس ملک کے غریب عوام کوعالم معیارکے مطابق دوہسپتال دی گئی ہیں جس میں ماہانہ ہزاروں کے تعداد میں لوگ مستفیدہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ سابقہ دورحکومت میں حکمرانوں نے ا مریکہ سے ڈالرلیکرمالاکنڈڈویژن کے سے لاکھوں کے تعدادمیں لوگوں کوعلاقہ بدرکیاتھا اورلوگ ملازمیتوں کے حصول کیلئے گائے اوربھینس فروخت کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کے بدولت تمام سیاسی پارٹیوں کے راہنماجلسے اورجلوس کررہے ہیں اپنے دورحکومت میں صر ف اورصر ف وہ اپنے گھروں تک محدود تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر