بہتر کارکردگی سے عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھ گیا:محب اللہ

بہتر کارکردگی سے عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھ گیا:محب اللہ

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر ا علیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و امداد باہمی محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے مفاد عامہ اور صوبے کی ترقی کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی ثمرات ملنا عوام کو شروع ہو گئی ہیں اور ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے عوام میں جو مایوسی پائی جاتی تھی وہ پی ٹی آئی حکومت کی بہترین کاوشوں کی وجہ ختم ہو گئی ہے اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر عوام کا مزید اعتماد پیدا ہو گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آج کوزہ بانڈے کانجو سوات میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسے سے پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا ، ضلعی سینئر نائب صدر سعید خان ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات عزیز الرحمان ، ناظم ظفر خان ، ضلعی ممبر اکبرحسین ، ملک عبدالقدیر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں جن میں باچا لالا ، کوٹ دادا ، آفتاب حسین ، لیاقت علی ، رحمان علی ، حسین شاہ ،حمید خان ، شاہ حسین ، جاندار شاہ اور دیگر نے اپنے سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں پر اعتماد کا اظہار کیا ۔محب اﷲ خان نے کہا کہے گزشتہ 70سالوں سے ملک اور باالخصوص خیبرپختونخوا میں کرپشن ، اقرباپروری ، لوٹ مار اور ظلم و ناانصافی کا جو بازار گرم تھا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ان پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے اور بتدریج عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو سیاسی شعور دے دیا ہے اور اب ان چور لٹیروں کے جھانسوں میں نہیں آئیں گے اور انشاء اﷲ 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی عمران خان کی سربراہی میں پورے میں کلین سویپ کرے گی اور اس صورت میں پورے ملک سے ان عناصر کا خاتمہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سوات میں ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقہ ترقی اور عوام اسودہ حال ہو جائیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر