فاٹا انضمام:جماعت اسلامی کا 10 دسمبر سے دھرنے کا اعلان

فاٹا انضمام:جماعت اسلامی کا 10 دسمبر سے دھرنے کا اعلان

جمرود ( نمائندہ خصوصی) جمرود: جماعت اسلامی نے تاریخی باب خیبر سے انضمام کے لئے دس دسمبر سے دھرنے کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں جمرود پریس کلب میں ہنگامی پریس کلب کانفرنس سے جماعت اسلامی فاٹا کے امیر سردار خان ،امیر خیبر یجنسی شاہ فیصل آفریدی،مراد حسین آفریدی،ضیاء الحق آفریدی،حسن شنواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ قبائلی علاقوں سے انگریزوں کے قانون ایف سی آر کا خاتمہ کرکے فاٹا کو خیبر پختون خواہ میں ضم کیا جائے جبکہ فاٹا میں پاکستانی قانون لاگو کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں سات فیصد حصہ دیا جائے جبکہ انفرسٹکرکچر کی بحالی کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کرکے فاٹا میں تعلیمی ایمرجنسی نافز کرکے فاٹا اصلاحات کمیٹی کے سفارشات پر عمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات اور انضمام کے حق میں دس دسمبر سے تاریخی باب خیبر جمرود سے اسلام آباد کی طرف پیدل مارچ کرینگے جو مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچ کر دھرنا دے گے۔انہوں نے کہا کہ پیدل مارچ میں مختلف پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے اتحاد بننے میں فاٹا اصلاحات رکاوٹ نہیں بنیں گے جبکہ فاٹا انضمام کے موقف سے جماعت اسلامی پیچھے نہیں بیٹھیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان کو راضی کرنے کیلئے جرگے کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر