اسلام آباد آپریشن کے خلاف تورڈھیر میں احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد آپریشن کے خلاف تورڈھیر میں احتجاجی مظاہرہ

صوابی ( بیورورپورٹ ) اسلام آباد آپریشن کے خلاف تورڈھیر میں احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان شامل تھے ،مظاہرین نے جہانگیرہ روڈ کے ایک سائیڈ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کیلئے بند رکھا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت تحریک لبیک کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کریں ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت قانون میں جس نے بھی تبدیلی کی ہے ان کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ تھریک لبیک کا مطالبہ بالکل جائز ہے حکومت ان کے اس مطالبات کو فوری طور پر منظور کریں ،بعد میں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر