ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے تیسری جماعت کی طالبہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے تیسری جماعت کی طالبہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا

پشاور (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کالج ٹاؤن کوہاٹ کی مس تنور عمیس کی تیسری جماعت کی طالبہ سپنا پر تشدد سے متعلق اخباری بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ نجیب اللہ کو انکوائری افسر مقرر کردیا جنہوں نے خود سکول جاکر دونوں فریقین کے بیانات ریکارڈ کئے تاہم دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے معاملہ پرامن طور پر حل کر نے کا باقاعدہ معاہد ہ کرتے ہوئے مس تنور عمیس نے سپنا کے والد سے تحریری طور پرمعافی مانگی جسے سپنا کے والد نے قبول کیاتاہم سکول کی مس کو وارننگ دی گئی کہ وہ آئندہ محتاط رہیں اور بچیوں پرتشدد/ جسمانی سزا دینے سے گریز کرے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اساتذہ کرام کو متنبہ کیا ہے کہ طلبہ پر تشدد قابل سزا جرم ہے لہذا وہ قوم کے بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر پیار و محبت سے انہیں پڑھائیں اور ان کے ساتھ اپنا رویہ مشفقانہ اورنرم رکھیں۔انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر