پیپلز پارٹی کا50واں یوم تاسیس30نومبر منایا جائیگا

پیپلز پارٹی کا50واں یوم تاسیس30نومبر منایا جائیگا

اسلام آ با د (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کا50واں یوم تاسیس30نومبر جمعرات کو منایا جائے گااس دن کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے پیپلز پارٹی کے مرکزی،صوبائی اور مقامی قائدین خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی تاریخ اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا قیام 30نومبر1967ء کو عمل میں لایا گیا اس جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ملک کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم رہے ہیں۔1970ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک کی بڑی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔پاکستان پیپلز پارٹی اب تک چار مرتبہ اقتدار میں آئی ،ذوالفقار علی بھٹو کی دختر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو بھی پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا شرف حاصل رہا ہے۔اس وقت پیپلز پارٹی کی باگ ڈور چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ہاتھ میں ہے ۔

پیپلز پارٹی

مزید : پشاورصفحہ آخر