صوابی‘ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
صوابی ( بیورورپورٹ ) گاؤں کوٹھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ،مرزا محمد سکنہ کوٹھا نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے بخت محمد کے ہمراہ نماز جنازہ پڑھنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ مین روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا بخت محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا ،وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں ،پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔