عام آدمی کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں ، افتخار گیلانی

عام آدمی کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں ، افتخار گیلانی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت نے میرٹ پر ترقیاتی فنڈز تقسیم کر کے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کے ذریعے زمین پر کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے رواں سال جاری تعمیر اتی منصوبوں میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے عام آدمی کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حق دار کو حق پہنچانا ہماری ترجیحات ہیں ریاست کے وسائل اور مواقع سیاسی تفریق کے بالاتر ہو کر یکساں بنیادوں پر فراہم کئے جا رہے ہیں موجودہ ڈھانچے میں باصلاحیت اور قابل افراد کی شمولیت اور عوامی شراکت کے ذریعے سماج کی تشکیل نو کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت مظفرآباد کے مختلف مقامات کے دورہ کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم پر بلا وجہ تنقید کرنیوالے اپنے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ ان کے پاس جھوٹ کی سیاست کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے عوام کی تعمیر وترقی کیلئے ترقیاتی فنڈز میں سو فیصد اضافہ کیا جبکہ ماضی میں آزادکشمیر کے فنڈز میں اضافہ کے بجائے اٹھارہویں ترمیم کے بعد چار ارب روپے کا ریاست کو نقصان اٹھانا پڑا اس وقت کے حکمران خاموش تماشائی بنے رہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی سیاست کی ہے عوام کے حق کی آواز ہر فورم پر ماضی کی طرح بلند کرتے ہوئے آزادکشمیر کے عوامی حقو ق کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے عوام نے مسلم لیگ ن پر گزشتہ تین انتخابات میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے مظفرآباد میں عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے موجودہ حکومت نے مختصر عرصہ میں عملی اقدامات اٹھائے ہیں جسکے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ماضی میں مظفرآباد کے عوام کو تختہ مشق بنانے والے اب موجودہ حکومت کے اقدامات دیکھ کر حیران و پریشان ہو رہے ہیں مظفرآباد کے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلائے جائیں گے عوام کی خدمت کا وعدہ ہم نے کیا ہے اسے پورا کر کے دکھا رہے ہیں مظفرآباد میں تعمیر و ترقی زمین پر ہوتی دکھائی دے رہی ہے رواں سال تعمیراتی منصوبوں کی شروعات اور پائیہ تکمیل تک پہنچنے پر عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول