خواب میں داغ لگا دیکھ لینا ،ایسی خوشی ملنے کی توقع جوانسان کی سوچ کے بالکل برعکس ہوگی
لاہور(نظام الدولہ ) داغ جسم پر لگ جائے یاکپڑوں پر، اسکو اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے لیکن جب یہی داغ خواب میں لگے ہوئے دیکھ لیں تو جان لیجئے کہ اسکا مطلب اسکی نوعیت کے مطابق وضع ہوگا ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھ لے کہ کسی نے اسکو داغ لگایا ہے تو اسکی تعبیر کے مطابق وہ اپنا مال راہ خدا میں خرچ کرے گا ۔اگر یہ دیکھ لے کہ اس داغ میں سے پیپ نکل رہی تو اسکو کوئی بڑا عہدہ ملے گا۔ خواب میں پشت پر داغ لگا دیکھ لے تو اسکا مطلب ہوگا کہ اسکو دین کی اصلاح کا موقع ملے گا۔اگر یہ دیکھ لے کہ اس نے کسی پر داغ لگایا ہے تو اسکا مطلب ہوگا کہ جس انسان کو اس نے داغا ہے اس پر تہمتیں لگیں گی۔