مال رو ڈ سمیت لاہور کے متعدد مقامات پر دوسرے روز بھی دھرنے، ٹریفک بندرہی

مال رو ڈ سمیت لاہور کے متعدد مقامات پر دوسرے روز بھی دھرنے، ٹریفک بندرہی

لاہور( این این آئی)انتظامیہ کی فیض آباد بعد میں کئے جانے والے آپریشن کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے مسلسل دوسرے روز بھی لاہور کے مال روڈ سمیت مختلف مقامات کو مکمل طور پر بند رکھا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا رہا ، مظاہرین کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سامنے دوسرے روز بھی دھرنا دیا گیا جس کے باعث مال روڈ کا ایک حصہٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہا ۔ مظاہرین کی جانب سے داتا دربار روڈ ، امامیہ کالونی پھاٹک ، اک موریہ پل ، بیگم کوٹ شاہدرہ ، بھٹہ چوک ، خیابان چوک رائے ونڈ روڈ ، چونگی امرسدھو ، فیروز پور روڈ ، شاعالم چوک ، کاہنہ ، جگاور چوک جوہر ٹاؤن ، ٹھوکر نیاز بیگ اور گلستان چوک سمیت دیگر مقامات کو رکاوٹیں لگا کر بند رکھا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کاسامنا رہا ۔

دھرنے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر