مظفرآباد، عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،مہرالنساء

مظفرآباد، عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہر النساء نے کہاکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے صدر آزادکشمیر کے دورہ برطانیہ کے دوران رقص و سرور کی محفلیں سجانے کے اقدام سے تحریک آزادی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں مسلم کانفرنس ریاست کی آزادی حق خودارادیت کے حصول اور استحکام پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہر النساء نے مظفرآباد میں منعقداہ اہم مشاوراتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سٹی صدر شیخ مقصود‘خالد گیلانی ‘لیاقت اعوان‘غلام حسن بٹ‘چوہدری اسماعیل ‘شیخ رشید ‘صدیق داؤد ‘حافظ الشمس الرحمن‘امتیاز بٹ و دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہر النساء نے کہاکہ مہاجرین کی فلاح و بہبود آبادکاری گزارہ الاونس میں اضافے سمیت دیگر مسائل حل کیئے جائیں گے اجلاس میں مسلم کانفرنس کی تنظیم سازی کو مکمل کرنے اور موجودہ سیاسی داخلی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اجلاس میں صدر ریاست کے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران ناچ گانے کی محفل سجانے کے اقدام کی مذمت کی گئی اور اسے تحریک آزادی کیخلاف سازش قرار دیا گیا اجلاس میں مہاجرین اور جماعتی مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اجلاس میں پاکستان کی ترقی خوسحالی داخلی انتشار کے خاتمے کیلئے دعا کی گئی ۔