عاشقان مصطفی ﷺ کا لہو ضرور رنگ لائے گا ،صاحبزادہ زبیر

عاشقان مصطفی ﷺ کا لہو ضرور رنگ لائے گا ،صاحبزادہ زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (بیورو رپورٹ ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے حیدر چوک حیدرآباد میں مذہبی جماعتوں کے احتجاجی دھرنہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاشقان مصطفی ﷺ کا لہو ضرور رنگ لائے گا جلدہی یہ یزید صفت ظالم حکمراں اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے حکمرانوں نے ایک شخص کو بچانے کیلئے پورے ملک کے امن کوداو پر لگادیا اور ملک بھر میں عاشقان مصطفی کے لہو سے اپنے ہاتھوں کو رنگین کرکے قہر خداوندی کو دعوت دی ہے تمہارا انجام انتہائی عبرتناک ہوگا اب زاہد حامد ہی نہیں بلکہ پوری حکومت کے خاتمہ کا وقت قریب ہے حکمرانوں نے اپنے ظلم کو چھپانے کیلئے عاشقان مصطفیﷺ کے جنازے غائب کردئیے حکمرانوں تم لاشیں گم کرکے اور میڈیا پر پابند لگا کرعاشقان مصطفی ﷺ کو ختم نبوت کے تحفظ سے نہیں روک سکتے ن حکومت نے قادیانیوں اور یہود ونصاری کے خوشنودی کیلئے ختم نبوت قوانین میں ترمیم کی جو عاشقان مصطفی کے بھرپور احتجاج پر واپس لینا پڑی اورجو جو ختم نبوت قوانین میں ترمیم کی سازش میں شریک ہیں انہیں اپنے انجام کو پہنچنا ہوگانواز شریف تم نے منکرین ختم نبوت سے یاری کی،چکوال میں میلاد النبی کی ریلی پر حملہ کرنے والے قادیانیوں کو سپورٹ کیا،قائد اعظم یونیورسٹی کے ایک شعبہ کوقادیانی کے نام سے منصوب کیاانہیں اپنا بھائی کہہ کر رسول ﷺ سے غداری کی اور ایک عاشق رسول کو تختہ دار پر چھڑا کراللہ اور اس کے رسول کے غضب کو دعوت دی ہے تم اللہ کی پکڑا میں ہو،تم اسی طرح ذلیل اور رسوا ہوتے رہو گے اور جوبھی تمہارے دامن سے چمٹے کا ذلت اور رسوائی اس کا پیچھا نہیں چھوڑے گی صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ وزیر داخلہ کی ہٹ دھرمی نے پورے ملک کو میدان جنگ بنادیاپاکستان کے چپے چپے میں عاشقان مصطفی ﷺ کے دھرنے جاری ہیں جو اپنے آقا و مولیٰ حضور سرور کائنات ﷺ کی ختم نبوت پر جان بھی قربان کرنے کیلئے میدان عمل میں نکل آئے ہیں عاشقان رسول کا یہ سیلاب اب نہیں روکے کا اور حکمرانوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ ختم نبوت قوانین میں ترمیم کرنے والے قادیانیوں کے ایجنٹ حکومت کی صفوں میں موجود ہیں اس قادیانی نواز حکومت کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آگیا ہے ظلم کا یہ راج ضرورختم ہو گااور نظام مصطفی ﷺ کی کرنوں سے یہ ملک منور ہوکررہے گا،دھرنہ میں صاحبزادہ زبیر کے ہمراہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش ،قاری نیاز احمد نقشبندی ،مفتی محمد اسلم مدنی ،ناظم علی آرائیں،حسین بخش حسینی ،محمد رضوان شیخ سمیت جمعیت علماء پاکستان کے ہزاروں خادمین نے شرکت کی مظاہرین غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے لیبک یارسول اللہ جو قادیانیوں کا ریار ہے غدار ہے کہ نعرے لگا رہے تھے جے یو کے کارکنان نے ختم نبوت پر جان بھی قربان ہے کے پلے کارڈ اور جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے ۔صاحبزادہ زبیر جیسے ہی حیدرچوک دھرنہ میں پہنچے علامہ صوفی رضا محمد عباسی ،حاجی گلشن الہٰی عمران سہروری ،نور الحسن جیلانی ،مولانا محمد یعقوب ،برکات رضی نے استقبال کیااور فضا لبیک یارسول سے گونج اٹھی ۔