فیض آباد دھرنا، ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل اظہر نویدحیات کو آپریشن انچارج مقرر

فیض آباد دھرنا، ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل اظہر نویدحیات کو آپریشن انچارج ...

اسلام آباد(آن لائن )فیض آباد انٹرچینج کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل اظہر نویدحیات کو آپریشن انچارج مقرر کر دیا گیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق حکومتی ایکشن کے بعد راولپنڈی کے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے کارکنان ایک مرتبہ پھر منظم ہوگئے جب کہ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے اقدامات رینجرز کے حوالے کردئیے۔فیض آباد انٹرچینج کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل اظہر نویدحیات کو آپریشن انچارج مقرر کر دیا گیا اور وزارت داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فیض آباد دھرنا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر