آلودگی تعفن کوڑا کرکٹ سے تنگ نوجوانوں نے مظفرآباد شہر میں از خود صفائی مہم کا آغاز کردیا

آلودگی تعفن کوڑا کرکٹ سے تنگ نوجوانوں نے مظفرآباد شہر میں از خود صفائی مہم ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مظفرآبادمیں آلودگی تعفن کوڑا کرکٹ سے تنگ نوجوانوں نے مظفرآباد شہر میں از خود صفائی مہم کا آغاز کردیا ،اپرچھتر علی اکبر اعوان سکول سے لیکر 15گلیوں ،ملحقہ پارک اور قبرستان کی مکمل صفائی کی ،بیسوں نوجوانوں ،خواتین اور بچوں نے کیچرا جمع کرنے والے بیگ اٹھارکھے تھے اور ڈور ٹو ڈور جا کر نہ صر عملاً سارا کیچرا اٹھایا بلکہ دکانداروں شہریوں ،اساتذہ اکرام ،علماء اکرام اور سماجی شخصیات کو بھی اس سفر کو جاری رکھنے کا درس دیا اور ان سے حلف لیا کہ صفائی ستھرائی کی اس مہم کو جاری رکھا جائے نوجوانوں کی یہ مہم گزشتہ روز 25نومبر خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کی عمل داری کا حصہ ہے سماجی تنظیم آزادکشمیر وائنز کین وگرین مظفرآباد اور ایس او ایس مظفرآباد کے زیرا ہتمام صفائی مہم کا آغاز کیا اور ان تنظیمات کے منتظمین نے اس مہم کو ریاست گیر سطح پر جاری وساری رکھنے کے عزم کا عادہ کیا تقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ملک وسیم ،ذیشان حیدر ،شعبان ملک ،ذوالقرنین نقوی ،صاحب کاظمی ،اعتراز خواجہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ایمان کا نصف حصہ ہے شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے نوجوانوں نے جس تحریات کا آغاز کیا ہے وہ قابل تقلید ہے متعلقہ حکومتی ادارے ماحولیات اور صحت سے متعلقہ حکومتی ادارے ماحولیات اور صحت سے متعلق دیگر تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے (سٹیبس ایبل )پائیدار ترقی کے سابق ایک مربوط راز عمل تشکیل دیں اس موقع پر شہریوں نے متعلقہ محکموں کے خلاف شکایت کے انبار لگادیے جس میں کوڑا دانوں کی عدم موجودگی گندگی کا سب سے بڑا سبب ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر