عوام آج پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں،متحدہ علماء محاذ

عوام آج پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں،متحدہ علماء محاذ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے ہنگامی اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے متفقہ طور پر ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے لئے کل پیر کو ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ خاتم النیین رحمۃ اللعالمینؐ کی امن آفریں تعلیمات کی روشنی میں پرامن رہ کر ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔علماء نے مطالبہ کیا کہ زید حامد کو فی الفور برطرف ،تمام سرکاری عہدوں اور اداروں سے قادیانیوں کو برطرف اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کو من و عن اصل حالت میں بحال کیاجائے علماء نے کہا کہ کسی بھی جانی و مالی و املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھیں۔ باغیان ختم نبوتؐ کا ہر سطح پر تعاقب کیاجائے گا۔ قادیانیت نواز حکومت کروڑوں عاشقان رسولؐ کی غیرت ایمانی کا امتحان لینے سے باز رہے۔متحدہ علماء محاذ 3دسمبر اتوار کو سیمینار بعنوان ’’وحدت امت سیرت مصطفی ﷺ کی روشنی میں‘‘ منعقد کرے گی۔اجلاس سے علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا قاری اللہ داد،علامہ عبدالخالق فریدی، مولانا جعفرالحسن تھانوی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ سید عقیل انجم،علامہ علی کرار نقوی محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری ودیگر نے خطاب کیا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر