فرید ایکسپریس کی زد میں آکر ریلوے ملازم جاں بحق

فرید ایکسپریس کی زد میں آکر ریلوے ملازم جاں بحق

کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی سے پاکپتن جانے والے فرید ایکسپریس کی زد میں آکر ریلوے ملازم جاں بحق تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح 9بجے کے قریب روہڑی کے علاقے پٹنی پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر مرمتی کام کرنے کے دوران کراچی سے پاکپتن شریف جانے والی مسافر ٹرین کی زد میں آکر ریلوے ملازم میر محمد ولد گل محمدکاندھڑو جابحق ہوگیا لاش کئی گھنٹے جائے حادثہ پر پڑی رہی ریلوے پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر تعلقہ اسپتال روہڑی سے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر