عمران خان نے کراچی کا دورہ ملتوی کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے سیاسی اور امن و امان کے حوالے سے خراب حالات کے باعث 26نومبر سے شروع ہونے والاکراچی کا دوروزہ دورہ ملتوی کردیا جلد عمران خان کے کراچی کے دورے کی نئی تاریخ دی جائے گی،واضح رہے کہ 25دسمبر کو تحریک انصاف کے کراچی کے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کو 26نومبر کو کراچی کا دور وزہ دورہ کرنا تھا اپنے دورے کے دوران انھیں کراچی کے مختلف اضلاع میں ورکرز کنوینشن سے خطاب کرنا تھا۔تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق جلد عمران خان کراچی کے دورے کی نئی تاریخ دیں گے۔