لانڈھی میں مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

لانڈھی میں مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر ) کراچی کے علاقے لانڈھی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد نصیر خان، ماجد اور ہدایت اللہ کو زخمی کردیا۔ ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کو علاج کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج نصیر خان جاں بحق ہوگیا۔ تین افراد کے زخمی ہونے پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2افراد ملیر اور ایک کورنگی کی حدود میں زخمی ہوا۔ راؤ انوار کے مطابق فٹ پاتھ کے ایک جانب ملیر دوسری جانب کورنگی کی حدود ہے۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس کو جائے وقوعہ پر بھیجا ہے تحقیقات کر رہے ہیں۔ زخمی ہونے والے تینوں افراد ہزارے سے تعلق رکھتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ اول