دھرنا قیادت سے سول ادارے رابطے میں ہیں ، ترجمان وزیر داخلہ سندھ

دھرنا قیادت سے سول ادارے رابطے میں ہیں ، ترجمان وزیر داخلہ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ شہر میں دھرنا قیادت اور شرکاء سے سول ادارے باہم روابط میں ہیں اور تمام معاملات افہام وتفہیم کے ساتھ حل کرنیکی کاوشوں کو یقینی بنارہے ہیں۔علاوہ اذیں امن وامان کے حالات پر کنٹرول اور شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے جیسے عمل کو بھی ہر سطح ممکن بنایا جارہا ہے اور اس حوالے سے پولیس اور رینجرز سندھ باہم روابط کے تحت مشترکہ اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ترجمان نے مذید کہا کہ عوام بھی پرامن رہیں اور کسی بھی اقسام کی افواہوں پر کان ہرگز نہ دھریں اور کسی بھی حوالے شرپسندانہ عزائم رکھنے والے عناصر کے بارے میں معلومات فوری طور پر پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دیکر امن وامان کے حالات پر مکمل کنٹرول کے ضمن میں اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو یقینی بنائیں۔

مزید : ملتان صفحہ اول