”گوگل کی جانب سے روسی میڈیاکی تنزلی کامنصوبہ سنسرشپ کے مترادف ہے“روسی وزارت خارجہ کی ترجمان

”گوگل کی جانب سے روسی میڈیاکی تنزلی کامنصوبہ سنسرشپ کے مترادف ہے“روسی ...
”گوگل کی جانب سے روسی میڈیاکی تنزلی کامنصوبہ سنسرشپ کے مترادف ہے“روسی وزارت خارجہ کی ترجمان

  

ماسکو (اشتیاق ہمدانی سے) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووانے کہاہے کہ گوگل کی جانب سے روسی میڈیااداروں RT اورسپوٹ نک کی درجوں میں تنزلی سنسرشپ کے مترادف ہے۔ یہ آزادی اظہاررائے اورسنسرشپ کی تکنیکی سطح پرخلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروفا نے اپنی پریس بریفینگ کے دوران کہا ہے کہ واشنگٹن نے روسی صحافتی اداروں پر 2016ء کے صدارتی انتخابات کے دوران رائے عامہ پراثراندازہونے کاالزام لگایاتھامگرماسکونے اس کے جواب میں یہ کہاکہ امریکی حکومت روسی صحافیوں کودبانے کی کوشش کررہی ہے۔زخارووانے کہاکہ اطلاعات کی تقسیم میں مصنوعی اندازسے انتخاب کرکے رکاوٹ ڈالنے کی عادت ’صاف طورپرناقابل قبول‘ہے۔انہوںنے کہاکہ روسی وزارت دفاع کے پاس اطلاعات موجود ہیں کہ گوگل نے یہ فیصلہ سنگین سیاسی دباﺅکے تحت کیاہے۔روس نے امریکی محکمہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو احتجاج درج کروایا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوکرائن کے ریاستی (امن کی پیروکار) ویب سائٹ میروتورورٹس نے روسی صحافیوں کی انتہائی ذاتی اور حساس نوعیت کی معلومات کو امریکی سرورز تک منتقلی کی اور ان کی معلومات کوعیاں کیا ہے تاہم ابھی تک امریکہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے.

مزید : بین الاقوامی