لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے دھرنے،کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ سروس بند،پٹرول کی قلت ،شہری پریشان

لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے دھرنے،کاروباری مراکز ...
لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے دھرنے،کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ سروس بند،پٹرول کی قلت ،شہری پریشان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور اور کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی تحریک لبیک کے دھرنے جاری ہیں،کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ سروس بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لوگوں کو پٹرول کی قلت کی کمی کا بھی سامنا ہے اورپٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں تحریک لبیک کے پنجاب اسمبلی سمیت 10 مقامات پر دھرنے جاری ہیں،راستوں کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کانظام متاثرہونے سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے اورپنجاب بھرکے تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بند2 روز کیلئے مکمل بند ہیںجبکہ میٹرو ،سپیڈو بس سمیت ٹرین سروس بھی بحال نہ ہو سکی،دھرنوں کے مقامات پر پولیس کی بھاری نفری ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے موجود ہے۔

ادھر کراچی میں بھی کورنگی ڈھائی سمیت مختلف مقامات پر تحریک لبیک کے کارکنوں نے دھرنے جاری ہیں اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری امن وامان کیلئے تعینات ہے ،دھرنوں کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہیں اور ٹریفک کا بہاﺅ بھی کم ہے،دزیراعلیٰ سندھ نے کشیدہ صورتحال پر ایک روز کیلئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا تھا جبکہ پشاور میں دھرنوں کے باعث راستے بند ہیں اور ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جا رہا ہے ،پشاور کے علاقے جمیل چوک کے قریب تمام تدریسی ادارے بندہیں ۔

ترجمان ریلوے کے مطابق دھرنوں کے باعث لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین سروس تاحال معطل ہے ،کراچی سے لاہور ٹرینیں براستہ فیصلہ فیصل آبادجبکہ لاہور سے کراچی ٹرینیں براستہ فیصلہ ساہیوال چلائی جا رہی ہیں،ترجمان کا کہناتھا کہ ریلوے کے 3 سیکشنز پر مظاہرین کا احتجاج جاری ہے جس کی وجہ لاہور سے نارووال سیکشن پر ٹرین سروس بند ہے جبکہ لاہور سے وزیر آباد اور لاہور سے فیصل آباد سیکشن بھی بند ہے۔

مزید پڑھیں:۔فیض آباد دھرنا کیس،وفاقی وزیر داخلہ کی عدم پیشی عدالت کا اظہار برہمی،15 منٹ میں طلب

مزید : قومی /اہم خبریں