فاطمہ بھٹو نے عمران خان پر ’حملہ‘ کردیا

فاطمہ بھٹو نے عمران خان پر ’حملہ‘ کردیا
فاطمہ بھٹو نے عمران خان پر ’حملہ‘ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک لبیک کے دھرنا شرکاءکو سیکیورٹی فورسز کے آپریشن سے فیض آباد سے ہٹانے اور ملک بھر میں ہنگامے شروع ہوئے تو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی خاموش نہ رہ سکے تاہم عمران خان کی ٹوئیٹ کے جواب میں فاطمہ بھٹو بھی میدان میں کود پڑیں۔
عمران خان نے دھرنا شرکاءپر تشدد کے بعد پیداہونیوالی صورتحال پر اپناتحریری بیان جاری کیا جس میں انہوں نے مظاہرین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دھرنا مظاہرین اتنے دنوں سے آکر بیٹھے تھے لیکن حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی ، راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ جاری نہیں کی جس سے لگتا ہے کہ کچھ چھپانا چاہ رہے ہیں اور پھر یہ بیان ایک ٹوئیٹ میں شیئرکرتے لکھا کہ میرا گزشتہ دن کا بیان ۔۔۔
عمران خان کی اس ٹوئیٹ پر فاطمہ بھٹو نے جوابی ٹوئیٹ کیا اور عمران خان سے استفسار کیا کہ ”آپ اسے کیا کہیں گے کہ جب کوئی کھل کر کسی چیز یا کسی گروپ کو اقتدار میں لانے کے لیے پشت پناہی کرے“۔


یادرہے کہ اس سے قبل عمران خان بھی 126دن کا تاریخی دھرنا دے چکے ہیں اور یہ بھی کہاجاتاہے کہ انہیں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -