وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،آرمی چیف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،آرمی چیف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،آرمی چیف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وفد کے ہمراہ ایک روز دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،گورنر ریاض پرنس فیصل بن بندر السعودنے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وفد کا استقبال کیا۔
پاکستان وفد میں وزیر خارجہ خواجہ آصف،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی شامل ہیں ،پاکستانی وفدسعودی ولی عہداور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گاجس میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی سعودی عرب میں موجود ہیں،اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات میں 41 ممالک کے اتحاد پر بھی بات چیت ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے ،وزیراعظم کی قیادت میں وفد ایک روزہ دورے کے بعدرات وطن پاکستان آئے گا۔

مزید پڑھیں:۔ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کی تجویز انوشہ رحمان نے تجویز دی تھی، راجہ ظفرالحق کی رپورٹ کے مندرجات منظرعام پر

مزید :

قومی -اہم خبریں -