وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کر لیا،سابق وفاقی وزیر قانون نے گزشتہ رات اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم پر فیض آباد میں دھرنا دے رکھا تھا اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا،دھرنے کے خلاف آپریشن کے باعث ملک میں صورتحال کشیدہ ہونے پر زاہد حامد نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوا دیا تھا جو منظور کر لیا گیا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر کا بیان سامنے آیا تھا کہ وہ دلی طور پر مطمئن ہیں اور ختم نبوت پر کامل یقین رکھتے ہیں تاہم اگر ان کے استعفیٰ دینے سے معاملات ٹھیک ہوسکتے ہیں تو وہ اس کےلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:۔آپ کی امید کے 9 ماہ تو ۔۔۔۔۔۔جسٹس شوکت صدیقی نے وزیرداخلہ احسن اقبال کو ایسی بات کہہ دی کہ بھری عدالت میں شرم سے پانی پانی کر دیا

مزید : قومی /اہم خبریں