دوستی کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے خواجہ سرا قتل کردیا

دوستی کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے خواجہ سرا قتل کردیا
دوستی کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے خواجہ سرا قتل کردیا

  

پشاور(این این آئی)پشاور کینٹ کے علاقہ خیبر سپر مارکیٹ میں مبینہ طور پر دوستی کے تنازعہ پر 28 سالہ خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ خیبر سپر مارکیٹ میں کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر خواجہ سرا اختر زمان عرف سپوگمئی پر صبح مسلح شخص نے کمرے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں سپوگمئی 3 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں وہ دوران علاج وہ  دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق مقتول خواجہ سرا کا بیک وقت دو افراد سے دوستانہ تھا جن میں ایک شخص جس کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے اور اسے سپوگمئی کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات پر شدید رنج تھا جس پر ملزم نے گزشتہ سپوگمئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت وسیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق افغانستان سے ہے اور بھانہ ماڑی میں ایک دکان میں اسلحے کا کاروبار کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وقوعہ کے بعد سے ملزم کی دکان بھی بند ہے تاہم اس کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے فائر کی گئی گولیوں کے پانچ خالی خول برآمد کرلئے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں جنہوں نے فائرنگ کے بعد ایک شخص کو ہاتھ میں پستول لئے فرار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔

مزید : پشاور