ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کامیابی پر پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے: چین

ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کامیابی پر پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے: چین
ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کامیابی پر پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے: چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی) چین کے اسسٹنٹ وزیرخارجہ کانگ شوان یو نے کہا کہ چین سی پیک کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کیلئے مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کامیابی پر پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتا ہے، چین پاکستان ہمیشہ سے سٹرٹیجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید و حمایت کرتے ہیں، پاک فوج چین پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرہی ہے، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، چین کی دوستی پاکستان کے لئے ہمیشہ اہم رہی ہے، پاک فوج اور حکومت چین کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ چینی سرکاری میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کہ چین کے اسسٹنٹ وزیر خارجہ کانگ شوان یو وفد کے ہمراہ سی پیک اجلاس کے سلسلہ میں پاکستان گئے تھے۔ کانگ شوان یو نے دورہ کے دوران جنرل ہیڈکوارٹر (آرمی) میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔