آنسوگیس کا استعمال:کارکنوں نے 2بوریاں خول کی بھرلیں

آنسوگیس کا استعمال:کارکنوں نے 2بوریاں خول کی بھرلیں
آنسوگیس کا استعمال:کارکنوں نے 2بوریاں خول کی بھرلیں

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیض آباد میں پولیس، ایف سی کی جانب سے مذہبی جماعت کے خلاف ہونے والے آپریشن کے دوران پولیس نے آٹھ ہزار سے زا ئد آنسو گیس کے شیل چلائے ، کارکنوں نے خول اکٹھے کر کے دو بوریاں بھر لیں۔

روزنامہ دنیا کے مطابق پولیس کی جانب سے ہفتہ کی صبح ساڑھے سات بجے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران پولیس نے تین گھنٹوں میں ہزاروں آنسو گیس چلا ڈالے جو بعد ازاں کم پڑ گئے جبکہ اس کے باعث فیض آباد کے اطراف میں موجود رہائشی بھی متاثر ہوئے اور ان میں اکثر یت کل چھٹی کے روز بھی طبی ا مداد کیلئے ہسپتال کے چکر کا ٹتی ر ہی۔

مزید : اسلام آباد