پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا جرگے کے فیصلے پر قتل

 پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا جرگے کے فیصلے پر قتل
 پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا جرگے کے فیصلے پر قتل

  

کراچی( ویب ڈیسک) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جرگے کے فیصلے پر قتل کردیا گیا، 24 سال کے ہادی اور 22 سال کی لڑکی نے چندروز قبل پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے مومن آباد میں گھر کرائے پر لیا تھا اور وہیں رہائش پذیر تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکا لڑکی کی پسند کی شادی پر جرگے نے جوڑے کو قتل کرنے کا فیصلہ دیا جس پر جوڑے کو مومن آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ہی قتل کردیا گیا۔ جرگے کے فیصلے میں لڑکا لڑکی کے والد اور بھائی بھی شامل تھے، قتل کے بعد لاشوں کی تدفین بھی خاموش سے کردی گئی تاہم مالک مکان نے خالی گھر میں خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر لڑکے کے والد اور لاشیں دفن کرنے میں شامل افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم مقتولہ کا بھائی اور والد فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف