رینجرزنے ہیڈسلیمانکی کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا

رینجرزنے ہیڈسلیمانکی کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا
رینجرزنے ہیڈسلیمانکی کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا

  

اوکاڑہ(ویب ڈیسک) پاک رینجرز نے ہیڈ سلیمانکی کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہونیو الابھارتی ڈرون مار گرایا اوراسکا ملبہ بوٹا چیک پوسٹ کے قریب گرا ۔

روزنامہ دنیاکے مطابق انڈیا کا ڈرون“ کواڈ کاپٹر ” جیسے ہی پاکستانی حدودمیں داخل ہواتو 13ونگ رینجرز نے مارگرایاجس کاملبہ بوٹاچیک پوسٹ کے قریب گرا جو قبضے میں لے لیا گیا ،اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ڈرون کیمرہ گرائے جانے کے بارے میں پاک فوج کا باضابطہ موقف معلوم نہیں ہوسکا۔ 

یادرہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ڈرون مارے جاچکے ہیں ، رواں سال جولائی میں بھی لائن آف کنٹرول کیساتھ بھمبر سیکٹر میں بھی ایک ڈرون ماراگیا تھا جس پر بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا تھا،  گزشتہ دنوں یہ بھی خبریں آئی تھیں کہ بھارت نے سرحدی نگرانی کیلئے ڈرون تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

مزید : اوکاڑہ