پاکستان سے پہلی دفعہ گوشت کی پہلی کھیپ ابوظہبی پہنچ گئی

پاکستان سے پہلی دفعہ گوشت کی پہلی کھیپ ابوظہبی پہنچ گئی
پاکستان سے پہلی دفعہ گوشت کی پہلی کھیپ ابوظہبی پہنچ گئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان سے پہلی دفعہ متحدہ عرب امارات کوتازہ بڑے گوشت کی پہلی کھیپ ابوظہبی پہنچادی گئی، ریفریجریٹرکنٹینرز کے ذر یعے یہ کھیپ میسرز فوڈیکس پاکستان نے اماراتی کمپنی الطیب انٹرنیشنل جنرل ٹریڈنگ کو بھیجی تھی۔ اس موقع پر ابوظہبی میں پاکستان کے کمرشل سیکرٹری کامران خان بھی موجود تھے۔

ابوظہبی کے ذبحہ خانہ نے پاکستان کی طرف سے تازہ بڑے گوشت کی بھیجی جانیو الی اس پہلی کھیپ کی کوالٹی کو تسلی بخش قراردیا۔ واضح رہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان تازہ بڑے گوشت کی ریفریجریٹر کنٹینرز کے ذر یعے برآمد کا معاہدہ حال ہی میں کراچی میں ہونے والی ایکسپو میں کیا گیا تھا۔ کراچی میں ہونے والی اس ایکسپو میں متحدہ عرب امارات سے 32رکنی وفد نے شرکت کی تھی جس میں ٹیکسٹائل ، چاول ، پھلوں ، سبزیوں ، گوشت، پولٹری اور آلات جراحی کی نمایاں چین سٹورز ، ہائپر مارکیٹ اور دیگر درآمد کنندگان شامل تھے۔

مزید : اسلام آباد