جاں بحق مطاہرین پر فائرنگ کس نے کی؟ پولیس کیلئے معمہ

جاں بحق مطاہرین پر فائرنگ کس نے کی؟ پولیس کیلئے معمہ
جاں بحق مطاہرین پر فائرنگ کس نے کی؟ پولیس کیلئے معمہ

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) فیض آباد میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے تمام افراد فیض آباد اور شمس آباد کے مابین نشانہ بنے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق شدید ہنگامے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے بعد مرنے والوں کو صرف گرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم یہ فائرنگ کس نے کی، یہ معاملہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارون کیلئے معمہ بنا ہوا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 5کا پوسٹمارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ایک کا ہولی فیملی میں کیا گیا جبکہ ایک بزرگ ظہور نواز اور جہانزیب اسحاق کا پوسٹمارٹم نہیں کیا گیا۔

ہسپتال کے مطابق جن افراد کا پوسٹمارٹم کیا گیا ان میں اکثر کی اموات رائفل کی بڑے سائز کی گولیاں لگنے سے ہوئیں۔ ایک کو گردن اور دیگر کو سروں اور دیگر حصوں کو گولیاں لگیں۔ بعض کے جسموں پر ایک سے زائد گولیوں کے نشانات بھی پائے گئے۔

مزید : راولپنڈی