”زاہد حامد کا استعفیٰ ہمارے شہداءکے خون کی قیمت نہیں، ہم۔۔۔“ حکومت کیساتھ معاہدے کے بعد خادم حسین رضوی نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

”زاہد حامد کا استعفیٰ ہمارے شہداءکے خون کی قیمت نہیں، ہم۔۔۔“ حکومت کیساتھ ...
”زاہد حامد کا استعفیٰ ہمارے شہداءکے خون کی قیمت نہیں، ہم۔۔۔“ حکومت کیساتھ معاہدے کے بعد خادم حسین رضوی نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ زاہد حامد کا استعفیٰ ختم نبوتﷺ کے شہداءکے خون کی قیمت نہیں، ان کے خون کا ایک ایک قطرہ قیامت تک مقدس رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کسی صحافی کو یہاں سے نہ جانے دو جب تک۔۔۔“ پریس کانفرنس کے دوران خادم رضوی بپھر گئے، صحافیوں کو ’سخت‘ حکم دیدیا

دھرنے کے خاتمے کے اعلان کیلئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ”زاہد حامد کا استعفیٰ ہمارے شہداءکے خون کی قیمت نہیں ہے۔ یہ تو ختم نبوتﷺ کے مسئلے کی وجہ سے استعفیٰ ہے۔

ہمارے شہداءکے خون کا ایک ایک قطرہ تاصبح قیامت ایسے ہی مقدس رہے گا، ان کے خون کی کوئی قیمت نہیں ہے، نہ ہم اسے بھولے ہیں نہ بھول سکتے ہیں، نہ ہماری نسلیں انہیں بھولیں گی۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حکومت اور تحریک لبیک میں معاہدہ طے پا گیا، 22 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اس موقع پر انہوں نے تحریک کے علماءپر مشتمل ایک وفد کی جانب سے شہداءکے گھر جا کر تعزیت کرنے اور ان کی تمام تر ذمہ داریاں اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔

مزید : اسلام آباد