پاکستان طبی فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس

پاکستان طبی فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس
پاکستان طبی فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس

  

لاہور(طبی رپورٹر )’’طبی دوا ساز ادارے ڈریپ کے ساتھ مل کر ہربل یونانی ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ فارم 6 فارم 7 او جی ایم پی سے متعلقہ چیلنچز کا جلد حل نکال لیاجائے گا ‘‘ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین ڈاکٹر افتخار امجد علی نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔اس اجلاس میں ملک بھر سے طبی دواساز انڈسٹری کے مالکان اور نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی اور طے پایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اینڈ او ٹی سی ڈریپ کے سامنے انڈسٹری کے مسائل کو اُٹھایا جائے گا اور قابل عمل حل نکالا جائے گا۔ اس موقع پرحکیم محمد عثمان ‘ ڈاکٹر نوید الظفر، ڈاکٹر زاہد اشرف اور عرفان شاہد نے بھی خطاب کیا اور انڈسٹری کے لیے شفارشات پیش کیں۔ اجلاس میں طبی دواساز اداروں کے کپیسٹی بلڈنگ اور جی ایم پی ٹریننگ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید : لاہور