”اب ہر امام مسجد کو اجازت ہو گی کہ وہ مسجد سے لاﺅڈ سپیکر پر۔۔۔“ حکومت نے تحریک لبیک کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، تہلکہ خیز خبر آ گئی

”اب ہر امام مسجد کو اجازت ہو گی کہ وہ مسجد سے لاﺅڈ سپیکر پر۔۔۔“ حکومت نے ...
”اب ہر امام مسجد کو اجازت ہو گی کہ وہ مسجد سے لاﺅڈ سپیکر پر۔۔۔“ حکومت نے تحریک لبیک کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، تہلکہ خیز خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق پنجاب میں اذان، عربی خطبہ، جمعہ اور درو و و سلام کیلئے لاﺅنڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کسی صحافی کو یہاں سے نہ جانے دو جب تک۔۔۔“ پریس کانفرنس کے دوران خادم رضوی بپھر گئے، صحافیوں کو ’سخت‘ حکم دیدیا

علامہ خادم حسین رضوی نے حکومت سے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ”پنجاب میں ساﺅنڈ سسٹم ایکٹ پر تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں کے اعتراضات دور کرنے کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی جس میں تحریک لبیک کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حکومت اور تحریک لبیک میں معاہدہ طے پا گیا، 22 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان

یہ کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرے گی جن کے مطابق مطلوبہ قانون سازی کی جائے گی۔ اس دوران اذان، عربی خطبہ، جمعہ، درود و سلام پر چاروں اطراف لاﺅڈ سپیکر کے استعمال کی بنیاد پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی۔“

مزید : قومی