”ہم ہر سال 25 نومبر کو ۔۔۔“ حکومت کیساتھ معاہدہ ہونے کے بعد علامہ خادم حسین رضوی نے ایک اور اعلان کر دیا

”ہم ہر سال 25 نومبر کو ۔۔۔“ حکومت کیساتھ معاہدہ ہونے کے بعد علامہ خادم حسین ...
”ہم ہر سال 25 نومبر کو ۔۔۔“ حکومت کیساتھ معاہدہ ہونے کے بعد علامہ خادم حسین رضوی نے ایک اور اعلان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہر سال 25 نومبر کو یوم شہداءختم نبوت ﷺ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کسی صحافی کو یہاں سے نہ جانے دو جب تک۔۔۔“ پریس کانفرنس کے دوران خادم رضوی بپھر گئے، صحافیوں کو ’سخت‘ حکم دیدیا

دھرنے کے خاتمے کیلئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ”آج ظہر کے بعد تحریک ختم نبوتﷺ کے شہداءکے قل شریف پڑھے جائیں گے اور دعائے خیر ہو گی جبکہ 4 جنوری صبح 10 بجے لیاقت باغ راولپنڈی میں چہلم ہو گا۔

ختم نبوتﷺ کے معاملے میں جتنے بھی لوگ سینے پر گولیاں کھا کر شہید ہوئے ہیں، تحریک ان سب کی حفاظت کرے گی اور ان کے معاملات کی ذمہ دار ہے، آئندہ ہفتے میں مرکزی قائدین اور شوریٰ کا مرکزی وفد شہداءکے گھروں میں جائے گا اور تعزیت کیساتھ اپنی ذمہ داریوں کا اعلان کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حکومت اور تحریک لبیک میں معاہدہ طے پا گیا، 22 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان

ہر سال 25 نومبر کو یوم شہداءختم نبوتﷺ منایا جائے گا۔ جس طرح 1953 ءکی تحریک کے شہداءکی یاد منائی جاتی ہے، اور 1974ءکے شہداءکی یاد منائی جاتی ہے، اسی طرح 2017ءکے شہدائے ختم نبوتﷺ کی یاد بھی منائی جائے گی۔“

مزید : اسلام آباد