نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ اسلام آباد ...
نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سنگل رکنی بنچ کا فیصلہ چیلنج کر دیاگیا، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست وصول کرلی،جس میں نوازشریف ،سیکرٹری اطلاعات،چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے نااہل قرار دیے جانے کے بعداعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کی اورریلی کے ساتھ لاہور جاتے ہوئے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ توہین آمیز تقاریراور بہتان تراشی پر نوازشریف کو سزادی جائے ۔

واضح رہے کہ سنگل رکنی بنچ نے درخواست ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار قراردے کر خارج کردی تھی۔

مزید پڑھیں:۔لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کا دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا،رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ

مزید : قومی